ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترک فوج کی کارروائی، 31جہادیوں کو مارنے کا دعویٰ

ترک فوج کی کارروائی، 31جہادیوں کو مارنے کا دعویٰ

Sun, 09 Oct 2016 15:57:50    S.O. News Service

انقرہ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک فوج نے اتوار نو اکتوبر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کے کم از کم اکتیس جنگجو مارے گئے۔ ان فضائی حملوں کے دوران ترک نواز شامی باغیوں نے بھی زمینی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے جہادیوں کو ٹارگٹ کیا۔ ترکی کے حمایت یافتہ باغی اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووں کو دابق قصبے کی جانب دھکیلنے میں مصروف ہیں۔ ہلاک ہونے والے جہادیوں میں سے چودہ کو اخترین اور ترکمان کے علاقوں سے فرار ہوتے وقت ترک نواز شامی باغیوں نے ہلاک کیا جبکہ سترہ فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ان دونوں قصبوں پر جہادیوں نے ایک روز قبل قبضہ کیا ہے۔


Share: